رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کی ضمانت منظور

اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کرنے کے مقدمے میں مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے اعظم سواتی کو 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل محفوظ کیا تھا، ان پر اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔