توصیف احمد دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ توصیف احمد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور آئے ہیں، انہیں دل کا دورہ پڑنے پر فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کرکٹر توصیف احمد کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ توصیف احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
قومی ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹرز نے توصیف احمد کی صحت یابی کے لیے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ 62 سالہ توصیف احمد نے آف اسپنر کی حیثیت سے34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 93 اور 55 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔