کراچی، پٹرول پمپ پر ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی: شہر قائد کے مصروف ترین کاروباری مرکز صدر میں پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
صدر پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے ٹینکر میں لگنے والی آگ سڑک تک پھیل گئی تھی، آگ کو بجھانے کے لیے ایمپریس مارکیٹ سے پارکنگ پلازہ اور مزار قائد جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا اور 11 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے اسنارکل کی مدد بھی لی گئی اور آگ کو پانی، فوم اور مختلف کیمیکلز کی مدد سے بجھایا گیا، اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔


حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر سے پٹرول پمپ کے زیر زمین ٹینک میں پٹرول کی منتقلی کے دوران اسپارکنگ ہوئی، ابتدائی حکمت عملی پٹرول پمپ کے زیر زمین ٹینک تک آگ کو پھیلنے سے روکنے کی تھی، آگ بجھانے کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔