رینجرز اہلکار عبدالوحید توجہ کا مرکز کیوں بنے؟

لاہور: لمبے قد کے حامل رینجرز اہلکار عبدالوحید کے چرچے ہر سُو ہورہے ہیں۔ پاکستان رینجرز کی تاریخ کے سب سے طویل قامت اہلکار عبدالوحید عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
24 سالہ عبدالوحید کا قد 7 فٹ 4 انچ اور سینہ 42 انچ چوڑا ہے، انہیں ان کے دراز قد کی وجہ سے خصوصی طور پر رینجرز میں بھرتی کیا گیا ہے۔


7 فٹ 4 انچ قد کے عبدالوحید اِن دنوں پنجاب رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
عبدالوحید کے پاؤں کا سائز 18 انچ ہے اور دراز قامت اور بڑے پاؤں کی وجہ سے عبدالوحید واہگہ بارڈر پریڈ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
عبدالوحید نے بتایا کہ وہ ناشتے میں 3 پراٹھے، 4 انڈے اور ایک کلو دودھ پیتے ہیں، اس کے علاوہ عبدالوحید کھانے میں سالن کی 4 پلیٹوں کے ساتھ 6 روٹیاں کھاتے ہیں۔

عبدالوحید کا کہنا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کو جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں، مادر وطن کے دفاع میں جان بھی چلی جائے تو انہیں فخر ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔