مذاکرات ناکام: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم
کراچی: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔
چیئرمین ایسوسی ایشن نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یومیہ ردوبدل کاروبار پر اثرانداز ہورہا ہے۔
چیئرمین ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ ڈیلرز مارجن 8 فیصد کیا جائے، ساتھ ہی الٹی میٹم دیا کہ 72 گھنٹے میں حکومت نہیں سنتی تو پٹرول پمپس بند کردیں گے۔
دوسری جانب آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی جاری ہے، صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے پہیہ جام ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔