غیر ملکی فوجیوں کو افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے، طالبان ترجمان
دوحہ: طالبان کے ترجمان کہتے ہیں، فوجی کنٹریکٹر سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہوگا ورنہ ردعمل دیں گے۔
طالبان ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سفارت کاروں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر غیر ملکیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، لہٰذا ملک میں کسی بھی حفاظتی فورس کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں حتمی فیصلہ ان کی قیادت کا ہوگا، افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ابھی تک انتخابات کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا۔
واضح رہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا جاری ہے اور 11 ستمبر 2021 کو یہ مکمل ہوگا۔