افغان میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ قتل، طالبان نے ذمے داری قبول کرلی

کابل: افغانستان کی حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کو قتل کردیا گیا۔
افغانستان کی ایک نیوز ویب سائٹ نے حکومت کے میڈیا انفارمیشن سینٹر کے سربراہ دوا خان میناپال کے قتل کی تصدیق کی گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق دوا خان کو جمعہ کی دوپہر دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے دارالامان روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دوا خان کے قتل کی ذمے داری قبول کی ہے۔
افغان حکومت کے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ سے پہلے دوا خان افغان صدر کے نائب ترجمان کی ذمے داریاں انجام دے رہے تھے اور وہ 2016 سے 2020 تک اس عہدے پر فائز رہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے 2015 میں قندھار میں بھی حکومتی میڈیا انفارمیشن سینٹر میں ذمے داریاں سرانجام دیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی سے قبل دوا خان نے بطور صحافی ریڈیو آزادی میں کام کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔