تاج محل رواں ہفتے کھولنے کا فیصلہ

محبت کی علامت قرار دیے جانے والے تاج محل کو رواں ہفتے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی آنے کے بعد کیا گیا ہے۔تفصِلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ قبل تاج محل کو عوام الناس کو بند کردیا گیا تھا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپریل اور مئی کے مہینوں میں چونکہ کورونا کے باعث بھارت میں بہت زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی تھیں اس لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جبکہ بھارت کیسسز کے لحاظ سے بد ستور دوسرے نمبر پر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔