بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شازیہ مری اور نوید قمر موجود تھے جب کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے ساتھ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور مریم اورنگزیب موجود تھیں۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے درمیان بجٹ اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔