براؤزنگ passedaway

passedaway

دنیا کا معمر ترین شخص 112 سال کی عمر میں چل بسا

لندن: دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے برطانوی بزرگ جان ٹینس ووڈ 112 سال کی عمر میں چل بسے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان گزشتہ روز( 25 نومبر) کو انگلینڈ کے ساؤتھ پورٹ میں واقع ایک کیئر ہوم میں وفات پا گئے۔ جان کے خاندان نے بھی…

ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے نامور اداکار عابد کاشمیری انتقال کرگئے

لاہور: سینئر اداکار عابد کاشمیری 74 سال کی عمر میں مختصر بیماری کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے ان کی بیٹی نے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ عابد…

پاکستان کے سینئر ٹی وی اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکار مظہر علی انتقال کرگئے۔ اداکار مظہر علی طویل عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی سال سے امریکی شہر ہیوسٹن میں رہائش پذیر تھے۔ ابھی وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔…

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر کینسر کے باعث انتقال کرگئے

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی انتقال کرگئے۔ شگفتہ اعجاز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کی۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی…

ہمہ جہت خوبیوں کے حامل صحافی نادر شاہ عادل انتقال کرگئے

کراچی: پرنٹ میڈیا کی دُنیا کا بڑا نام، صحافی نادر شاہ عادل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اُن کا صحافتی کیریئر پانچ عشروں پر محیط تھا، وہ 23 اپریل 1950 کو کراچی کے علاقے لیاری میں پیدا ہوئے، انہوں نے صحافت کراچی کے علاقے لیاری سے شروع کی…

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق کنور نوید جمیل نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ واضح رہے کہ کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کے باعث کئی ماہ…

گردوں کے مرض میں مبتلا نوجوان گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے

اسلام آباد: گردوں کے مرض میں مبتلا نوجوان گلوکار اسد عباس انتقال کرگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معروف گلوکار اسد عباس کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا، وہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں طبیعت بگڑنے کے…

طوطے کی ایک ہی خاندان کے ساتھ 54 سالہ رفاقت کا خاتمہ

پرتھ: امریکا میں ایک تاج والا کوکاٹو طوطا مسلسل 54 برس تک ایک ہی خاندان کے ساتھ رہنے کے بعد مرگیا۔گھر کے مالکان جان گیل اور ہیدر گیل کہتے ہیں کہ ان بڑی کلغی والا طوطا Love ان کی چوتھی اولاد کی مانند تھا۔ اجلی سفید رنگت اور شوخ پیلے تاج

سینئر اداکار آغا کشور سجاد انتقال کرگئے

راولپنڈی: ٹی وی اور فلموں کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔رپورٹ کے مطابق فلم اور ٹیلی وژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔اُن کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ

جاپان کی مشہور اداکارہ 22 ویں منزل سے گر کر ہلاک

ساپورو: معروف جاپانی اداکارہ و گلوکارہ سایاکا کانڈا اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 35 سالہ اداکارہ سایاکا شمالی جاپانی جزیرے ہوکائیدو کے دارالحکومت ساپورو کے ایک ہوٹل کی 22 ویں منزل پر ٹھہری ہوئی تھیں جہاں یہ