ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ، انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

برسبین: ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اپ مقابلے میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلستان نے ہدف محض 14.4 اوور میں پورا کیا۔
آج کے مقابلے میں قیادت کے فرائض شاداب خان نے انجام دیے جب کہ بابر اعظم اس میچ میں شامل نہیں تھے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز فل سالٹ ایک رن اور ایلکس ہیلز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بین اسٹوکس نے 36 رنز اور لیام لیونگسٹن 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد وسیم نے دو انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بارش سے متاثر ہونے کے باعث میچ 20 کے بجائے 19 اوورز کا کردیا گیا تھا، قومی ٹیم نے مقررہ 19 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ اوپنر شان مسعود نے سب سے زیادہ 39 رنز کی باری کھیلی۔
انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
وارم اپ میچ میں 13 کھلاڑیوں نے شرکت کیجب کہ فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
شاداب خان کے علاوہ کھلاڑیوں میں افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم، نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث روف، شاہین آفریدی، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز اور خوشدل شاہ شامل تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔