ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی ملتوی
لاہور: فروری میں بھارت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہورہا ہے، اس کے لیے پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی ملتوی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹاس کے بعد ہونا تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی ناگزیر وجوہ کی بنیاد پر ملتوی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تاحال ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ نہ ہونا بھی کٹ رونمائی کے التوا کا سبب ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اگر ورلڈکپ میں شرکت کرتا ہے تو وہ اپنے تمام میچز سری لنکا کے وینیوز پر کھیلے گا۔ گزشتہ دنوں بنگلادیش کی جگہ آئی سی سی کی جانب سے اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جاچکا ہے۔