ایشیا کپ میں خراب کارکردگی، بابراعظم سے دوسری پوزیشن بھی چھن گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایشیا کپ میں خراب کارکردگی کے باعث آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں دوسری پوزیشن بھی چھن گئی۔
مسلسل ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ مزید تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ محمد رضوان بدستور سرفہرست ہیں۔
بابراعظم سے دوسری پوزیشن جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم نے چھینی، دیگر ٹاپ 10 بلے بازوں میں سوریا کمار چوتھی، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹی، ڈیون کانوے ساتویں، نسانکا آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں بھی کمی آئی ہے جن کی تعداد 771 ہے جب کہ ایڈم مارکرم کے 792 پوائنٹس ہیں۔
دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 810پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
واضح رہے کہ آل راؤنڈرز اور بالنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔