سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے!

سوات: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے گردو نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز افغانستان کے علاقے اشکشام سے 27 کلومیٹر دُور مغرب میں تھا جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔