ازخود نوٹس صرف چیف جسٹس کا اختیار ہے: عدالت عظمیٰ
اسلام آباد: عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ نے ازخود نوٹس کے طریقہ کار کا تعین کرنے سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ اختیار صرف چیف جسٹس کے پاس ہے، کوئی بینچ ازخود کسی کو طلب کر سکتا نہ ہی رپورٹ منگواسکتا ہے۔
سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اختیار استعمال کرنے کے لیے بھی چیف جسٹس کی منظوری لازمی ہے۔ 20 اگست کو دی گئی درخواست چیف جسٹس کے سامنے رکھی جائے۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے کہا گیا کہ اس کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس قاضی امین اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل تھے۔