شانگلہ میں خودکُش حملہ، 5 چینی انجینئرز سمیت 6 اموات

شانگلہ: غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکُش دھماکے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں بشام کے قریب پیش آیا کہ سامنے سے آنے والی دھماکا خیز مواد سے بھری کار غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی شدت سے چینی انجینئرز کی گاڑی نیچے گہری کھائی میں جاگری اور اس میں آگ لگ گئی۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق غیر ملکیوں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان آرہی تھی۔ بعض اطلاعات کے مطابق کار میں سوار چینی انجینئرز داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرتے تھے اور داسو جارہے تھے۔
جاں بحق افراد میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔