پاپوا نیوگینی ساحل سے جل پری نما عجیب و غریب مخلوق دریافت
موریسبی: پاپوا نیوگینی کے ایک ساحل سے آلگنے والی جل پری نما مخلوق کو دیکھ کر پریشان اور اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر پاپوا نیو گینی کے ایک ساحل پر سمندر کی گہرائیوں سے آئی ایک مخلوق انسانی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کی شکل ایک جل پری جیسی ہے۔
یہ مخلوق پاپوا نیو گینی کے بحیرہ بسمارک کے سمبیری جزیرے پر لوگوں کو ملی تھی۔ ماہرین فی الحال اس کی اصل نوعیت کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن ان کا خیال ہے کہ یہ جل پری نہیں بلکہ کوئی سمندری مخلوق ہی ہے۔
دریافت شدہ نامعلوم مخلوق کو گلوبسٹر کا نام دیا گیا ہے، گلوبسٹر ایک نامعلوم نامیاتی ماس ہے جو ساحل کو صاف رکھتا ہے۔ ماہرین نے یہ بھی بتایا کہ اس کی اصلیت کا پتا لگانا مشکل ہے کیونکہ لاش کا زیادہ تر حصہ سڑ چکا ہے اور جسم کے وہ حصے غائب ہیں۔
این آئی او کے نمائندوں نے لائیو سائنس کو بتایا کہ لاش کے سائز اور وزن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں کیونکہ مقامی لوگوں کی جانب سے اسے دفنانے سے پہلے اس کی صحیح طریقے سے پیمائش نہیں کی گئی تھی۔ اور کسی نے بھی ڈی این اے کے نمونے جمع نہیں کیے جس کی وجہ سے درست شناخت قریباً ناممکن ہوگئی۔