جولائی تا دسمبر ملک کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر رہا: اسٹیٹ بینک
کراچی: بینک دولت پاکستان کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2021 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.93 کروڑ ڈالر رہا اور دسمبر کی درآمدات 6.53 ارب ڈالر جب کہ برآمدات 2.92 ارب ڈالر رہیں۔
اسٹیٹ بینک کا بتانا ہے کہ دسمبر 2021 کا تجارتی خسارہ 3.61 ارب ڈالر رہا۔
مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9.09 ارب ڈالر رہا، جولائی سے دسمبر کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر رہا جب کہ 6 ماہ میں ملکی درآمدات 36 ارب ڈالر اور برآمدات 15 ارب ڈالر رہیں۔