اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 22 فیصد پر برقرار

کراچی: بینک دولت پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ خریف کی فصل کے ابتدائی تخمینے حوصلہ افزا ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور گیس کے نرخوں کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو خطرات رہیں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔