دھماکے کی جگہ کے قریب کوئی گیس پائپ لائن نہیں، سوئی سدرن

کراچی: شیر شاہ دھماکے کے حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور حادثے میں تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کے والد سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں گیس پائپ لائن میں ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
تاہم اب اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا بیان سامنے آیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل اسٹاف کے مطابق دھماکے کے قریب کوئی گیس پائپ لائن نہیں۔
سوئی سدرن کے مطابق جائے وقوعہ پرگیس کے آثار نہیں، علاقے کی گیس سپلائی نارمل ہے لہٰذا دھماکے کو سوئی سدرن پائپ لائن سے نہیں جوڑا جاسکتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔