سری لنکا کی ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت

کولمبو: ایشیا کرکٹ کپ کا انعقاد سری لنکا میں ہونا تھا، اب خبر آئی ہے کہ میزبان ملک سیاسی و مالی بحران کی وجہ سے اس میگا ایشین ایونٹ کے انعقاد سے انکاری ہے۔ سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 کی میزبانی سے معذرت کرلی۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو بھی آگاہ کردیا کہ ہم ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی نہیں کرسکتے۔
سری لنکن ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روز اپنے فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے ایونٹ کرانا ممکن نہیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کرانے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایشیا کپ کا وینیو بھارت سمیت کوئی اور بھی ہوسکتا ہے۔
سری لنکن میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ وینیو کے لیے پہلے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے حتمی بات چیت کرے گا اور ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔