ایس پی کلفٹن اور ایس ایچ او کی پولیس جوانوں کے ساتھ افطار
کراچی: ماہ رمضان المبارک میں پولیس جوان کڑے موسم میں شہر قائد میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اُن کی ان کوششوں کو عوامی سطح پر ناصرف سراہا جاتا بلکہ وقتاً فوقتاً افسران بھی اُن کے حوصلے بلند رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت اُٹھا نہیں رکھتے۔
ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایس پی کلفٹن توحید میمن نے ایس ایچ او کلفٹن پیر شبیر کے ہمراہ جوانوں کے ساتھ افطار کی جو تین تلوار پر سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر اپنے افسران کو ساتھ افطار کرتے دیکھ کر پولیس جوانوں کی خوشی دیدنی تھی۔
پولیس افسران کی اس سرگرمی کا مقصد پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند رکھنا ہے، کیونکہ وہ ماہ رمضان میں امن و امان کی صورت حال بہتر رکھنے کی خاطر اپنے فرائض پوری تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں۔