شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے سے دو جوان شہید

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سسے دو جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کلیئرنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے دو جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 25 سالہ ضیاء اکرم اور 20 سالہ مصور خان شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق مظفرآباد اور باجوڑ سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن کیا، اسی دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے، مزید دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔