شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار، وزیراعظم نے منظوری دے دی
اسلام آباد: شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کی وزیراعظم شہباز شریف نے منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگا تیل منگواکر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ شمسی توانائی منصوبے کے تحت سولر پاور سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں اور ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ موسم گرما تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطرخواہ ریلیف دینے کی ہدایت بھی کی۔
منصوبے کے تحت کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر بجلی فراہم کی جائے گی۔