محتاط رہیے، ٹوائلٹ سے سانپ بھی نکل سکتا ہے!

ٹیکساس: ٹوائلٹ سے سانپ کے نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ امریکا کی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے، جہاں ایک شہری کے کموڈ سے سانپ نکل آیا جس کی اس نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کموڈ سے سانپ نکلنے پر شہری نے اسے گالف اسٹک سے بھگانے کی کوشش کی۔
شہری نے کہا کہ یہ اس کے لیے ایک غیر معمولی واقعہ تھا جس سے وہ انتہائی خوف زدہ ہوگیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔