گڈانی میں 6 نوجوان ڈوب گئے، 4 جاں بحق!

کراچی: گڈانی کے ساحل پر جانے والے 6 نوجوان ڈوب گئے، جن میں سے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ مچھلی کے شکار کے لیے گئے تھے اور تمام 6 نوجوان سمندری لہروں میں بہہ گئے، 2 کو بچالیا گیا جب کہ 4 ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
افسوس ناک واقعہ گڈانی کے پھوکاڑہ بیچ پر پیش آیا، جہاں مچھلی کا شکار کرنے کی غرض سے آنے والے 6 نوجوان بڑی سمندری لہر کا شکار ہوگئے۔ موقع پر موجود افراد نے 2 نوجوانوں کو بچالیا، تاہم 4 ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے چاروں نوجوانوں کی لاشیں آر ایچ سی گڈانی منتقل کردیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔