کرکٹ بحالی کیلیے خدمات پر سیمی کو ستارہ پاکستان عطا کردیا گیا

سینٹ لوشیا: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے پر ستارہ پاکستان سے نواز دیا گیا۔
سیمی نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں ستارہ پاکستان سے نوازا جارہا ہے۔ ڈیرن سیمی کو یہ اعزاز ان کے آبائی علاقے سینٹ لوشیا میں دیا گیا۔
اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل سائٹ میں ڈیرن سیمی نے لکھا کہ جی ہاں، یہ میں ہوں جسے ستارہ پاکستان سے نوازا جارہا ہے، میرے لیے بہت ہی فخر کی بات ہے۔
ڈیرن سیمی کو کرکٹ شائقین کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے خدمات سرانجام دینے پر سراہے جانے کے ساتھ انہیں اعزاز ملنے پر مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور خدمات پر حکومت پاکستان نے گزشتہ سال ڈیرن سیمی کے لیے ستارہ پاکستان کا اعلان کیا تھا۔
پشاور زلمی کے سابق کپتان و کوچ ڈیرن سیمی نے پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ منفرد انداز میں شرکت کرکے پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا میں اجاگر کیا جس کی وجہ سے دیگر ممالک کے کرکڑز نے بھی پاکستان کا رخ کیا، ان کی انہی خدمات پر انہیں ستارہ پاکستان عطا کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔