صرحا اصغر کا نجی معلومات عام ہونے پر سخت اظہار برہمی

کراچی: ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ صرحا اصغر نے نجی معلومات عام کرنے والے میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں خبر گردش کررہی ہے کہ اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔
وائرل ہونے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا کہ عاصم نامی شخص نے صرحا کا گھر تک پیچھا کیا اور ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد ان کے شوہر نے اور اداکارہ نے پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔
تاہم صرحا اصغر نے خبر وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری پر پیغام جاری کرتے ہوئے نجی معلومات عام کرنے والے میڈیا پلیٹ فارمز پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
صرحا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام میڈیا پرسن مجھے پیغامات بھیجنا بند کریں، اپنی ریٹنگز کی خاطر مجھے اور میرے شوہر کو انٹرویو کے لیے مستقل کالز کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے اور اُن نیوز چینلز کو بھی شرم آنی چاہیے جنہوں نے اس واقعے کے ساتھ نجی معلومات بھی عام کردی ہیں۔ ہم ٹھیک ہیں الحمدللہ۔
خیال رہے کہ صرحا اصغر کی عدم دلچسپی کی ِبنا پر ملزم کو رہا کردیا گیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔