گلوکار و اداکار ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی: پاکستان کے نوجوان اداکار اور گلوکار ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، جس کی جھلک انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔
ثمر جعفری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرم شریف سے چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں انہیں روحانی سفر کے دوران دیکھا جاسکتا ہے۔ ثمر نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر پُرمعنی کیپشن ’’الحمدللہ‘‘ تحریر کیا، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ثمر جعفری کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں عمرے کی ادائیگی پر نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا جارہا ہے۔ شوبز شخصیات نے بھی ان کے اس روحانی سفر پر خوشی کا اظہار کیا جب کہ اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے خصوصی طور پر انہیں مبارک باد پیش کی۔
ثمر جعفری نے کم عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل پرورش میں ولی جہانگیر اور ’مائی ری‘ میں فاخر ظہیر کا کردار ادا کیا، جنہیں ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔