اندرون سندھ پیپلز پارٹی کی پوزیشن مستحکم

کراچی/ حیدرآباد: حیدرآباد ڈویژن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے جہاں حیدرآباد ڈویژن کے کل 9 اضلاع میں 3101 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی مجموعی طور پر 870 نشستیں جیت چکی ہے۔
آزاد امیدوار 70 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ تحریک انصاف 100، جماعت اسلامی 69 اور جی ڈی اے 11 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔
پیپلز پارٹی نے دادو، مٹیاری، جام شورو، ٹنڈو الٰہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول کی ضلع کونسلوں میں برتری حاصل کرلی جب کہ ٹنڈوالٰہ یار میونسپل کمیٹی میں بھی میدان مار لیا۔
میونسپل کمیٹی دادو، بول ہاری، مٹیاری، جوہی، کوٹری اور سیہون شریف میں بھی پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔
میونسپل کمیٹی میہڑ میں لیاقت جتوئی کے حمایت یافتہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے برتری حاصل کرلی۔
کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی کے بعد بھی نتائج آنے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو ہنگامی مراسلہ لکھ دیا ہے۔
الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے فارم 1، 11 پولنگ ایجنٹس کونہ دینے کی شکایات کی ہیں، آراو کے ذریعے پریزائیڈنگ افسران کو فارم 11، 12 پولنگ ایجنٹس کو دیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔