سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق سوچ رہی ہے، ناصرحسین شاہ
سکھر: سندھ کے سینئر وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ کا سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ حالات عام حالات نہیں ہیں، اگر جنگ لمبی چلی تو مشکل میں سب آئیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایندھن بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یومیہ میٹنگز ہورہی ہیں، ہم نے سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد پٹرول کم کردیا ہے۔