سندھ کابینہ سے نئے مالی سال کا ٹیکس فری بجٹ منظور

کراچی: 1700 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ سندھ کابینہ نے منظور کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد کابینہ نے بجٹ کی منظوری دی۔
سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے سے زائد ہے جو ٹیکس فری بجٹ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ یہ بجٹ غریبوں کا ہے، کابینہ ارکان اور اسٹیک ہولڈرز کی معاونت سے بنائے گئے بجٹ میں سماجی تحفظ اور معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔