وائس آف سندھ اور چغتائی لیب کے درمیان صحت سے متعلق ایم او یو پر دستخط

کراچی: وائس آف سندھ (وی او ایس) اور چغتائی لیب کے درمیان صحت سے متعلق ایم او یو پر دستخط کردیے گئے۔


اس ایم او یو کا مقصد عوامی صحت کی بہتری کے لیے آگہی کا دائرہ کار وسیع کرنا اور اس حوالے سے درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔


اس ایم او یو پر وائس آف سندھ کی جانب سے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون اور معروف اینکر نازیہ ملک جب کہ چغتائی لیب کی طرف سے ہیڈ آف کوآپریٹو عرفان حفیظ اور یسریٰ صاحبہ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر وائس آف سندھ دانیال جیلانی بھی موجود تھے۔


چغتائی لیب صحت کے حوالے سے ملک کا موقر ادارہ ہے۔ اس کی خدمات کا اعتراف ہر سطح پر کیا جاتا ہے۔ اس ادارے کی جانب سے وائس آف سندھ کے اسٹاف کو ڈسکائونٹ کارڈز کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔ وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون نے چغتائی لیب کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے سی ای او چغتائی لیب پروفیسر اے ایس چغتائی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔