کراچی میں سردی میں نمایاں کمی، موسم خوشگوار رہنے کا امکان

کراچی: موسمِ سرما کا قریباً 90 فیصد حصہ گزر چکا، جس کے باعث شہر قائد میں سردی میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آئندہ چند دنوں میں کراچی کا موسم خوش گوار رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں تدریج اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق رات کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے اور شمال سے ہوائیں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔