سیزفائر کی خلاف ورزی، سینئر بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب!
اسلام آباد: بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ مطابق 14 اکتوبر کو بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 معصوم شہری زخمی ہوگئے تھے۔ سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی سینئر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔