آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: نیب نے آصف علی زرداری کے 8 ارب روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے منسلک 8 ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹس گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج آصف زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب داخل کرادیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔