سیالکوٹ: ڈاکٹر نے دوران آپریشن تولیہ مریض کے جسم میں چھوڑ دیا
سیالکوٹ: سول اسپتال کے ڈاکٹر نے اپینڈکس کے آپریشن کے دوران تولیہ مریض کے جسم میں چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ سیالکوٹ کے رہائشی 50 سالہ فیصل ٹھاکر نے 7 ماہ قبل سرکاری اسپتال سے اپنا اپینڈکس کا آپریشن کرایا تھا۔
آپریشن کے بعد درد کم نہ ہوا، تو اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا، مختلف لیبارٹریز سے متعدد بار ٹیسٹ بھی کروائے لیکن بیماری کی تشخیص نہ ہوسکی۔
البتہ سی ٹی اسکین میں واضح ہوا کہ جسم میں تولیہ موجود ہے۔
سول اسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔