سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگئے تو دھاندلی ختم ہوجائیگی، شیخ رشید

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹ کے شو آف ہینڈ انتخابات کی اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہوگا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے سے شفافیت ہوگی، اس کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، سپریم کورٹ نے اجازت دے دی تو یہ بہت بڑا انقلاب ہوگا، سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈ کے ذریعے ہوگئے تو دھاندلی ختم ہوجائے گی اور اس کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے، ملک میں پولیس پر بہت کم خرچ کیا جارہا ہے، وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے، پولیس میں نئی ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس کے بعد صرف ریڈزون میں ناکے ہوں گے، اسلام آباد میں بڑے ہوٹلز اور مارگلہ کے علاوہ تمام چیک پوسٹیں ختم کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بہت سارے ملکوں کے لوگ رہتے ہیں، ہمارے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔