ایف آئی اے نے شعیب شیخ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کراچی سے اسلام آباد پہنچے تو ایف آئی اے نے انہیں ایئرپورٹ سے تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق شعیب شیخ پر جج کو مبینہ رشوت دینے کا الزام ہے، اس سے قبل ایف آئی اے نے کئی بار پیشی کے لیے شعیب شیخ کو پیش ہونے کا حکم دیا مگر انہوں نے نوٹسز کی پیروی نہیں کی۔
ایف آئی اے کے متعدد نوٹس کے باوجود شعیب شیخ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پیش نہ ہوئے۔
واضح رہے کہ 2015 میں جعلی ڈگری کا بہت بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہوا تھا، جس کا مرکزی کردار شعیب شیخ تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔