شعیب اور ثانیہ کے ننھے بیٹے نے گریجویشن کرلیا؟

دبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ننھے صاحبزادے اذہان ملک مرزا نے گریجویشن کرلیا۔
قومی کرکٹر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اذہان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ گریجویشن کیپ اور کھلونوں کے ساتھ موجود ہیں جب کہ پیچھے بورڈ پر کلاس آف 2022 کے الفاظ درج ہیں۔
شعیب ملک نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنی نرسری سے گریجویشن کرلیا۔
سابق قومی کپتان نے اپنے بیٹے کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ تم بہت تیزی سے بڑے ہورہے ہو، اللہ تمھیں ہر چیز میں کامیاب کرے، میں ہمیشہ تمہارے ساتھ اور پیچھے کھڑا ہوں۔

بعدازاں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بیٹے کی نرسری کلاس کی گریجویشن ہوگئی ہے۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ مجھے اذہان کی والدہ ہونے پر بہت فخر ہے، میں بہت دکھی ہوں کیونکہ برطانیہ میں ہونے کی وجہ سے میں اپنے بیٹے کی گریجویشن کی تقریب میں شریک نہ ہوسکی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ماں ہونے کے ناتے اس پُرمسرت موقع پر مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونا چاہیے تھا مگر میں شرکت نہ کرنے پر شرمندہ ہوں۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی بہت سپورٹ کرتی ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہتی ہے، جس پر میں اُن کی شکر گزار ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔