شبلی فراز نے قوم کو بجلی بلوں میں 60 فیصد کمی کی نوید سنادی

اسلام آباد: شبلی فراز نے قوم کو بہت بڑی خوش خبری سنائی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی نوید دی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹر میں نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہوجائے گا، نئی ٹیکنالوجی سے بننے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی اور بجلی کم استعمال کرے گی، بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری و دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔