مصباح، وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ نامناسب، قومی ٹیم کی کوچنگ اعزاز ہے: ثقلین

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے مصباح الحق اور وقار یونس کے لیے بھاگ جانے کے الفاظ کو نامناسب قرار دے دیا۔
سابق اسٹار اسپنر ثقلین مشتاق نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سابق کپتانوں اور کوچز کے لیے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، مصباح اور وقار کا دستبردار ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اعزاز ہے، پوری توجہ نیوزی لینڈ کی سیریز پر ہے، مستقبل کی کوچنگ کا بعد میں سوچیں گے، ہار کے خوف سے نکل کر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی، ہار جیت کی ذمے داری سینہ تان کر قبول کروں گا۔
رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ باقاعدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ سابق فاسٹ بولر وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو عارضی طور پر تعینات کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔