شبلی نے بلاول، مریم کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمے دار ٹھہرادیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔
سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس سیاست کی بنیاد اہلیت کے بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کا انجام وہی ہوتا ہے جو آج پی ڈی ایم کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کی بربادی کے ذمے داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگے لگانے سے باز نہ آئے، عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔