صدر پاکستان نرسنگ کونسل شازیہ سومرو کا پاکستان میڈیکل کمیشن کا دورہ

اسلام آباد: آج صدر پاکستان نرسنگ کونسل میڈم شازیہ ثوبیہ سومرو نے پاکستان میڈیکل کمیشن اسلام آباد کا دورہ کیا، اس کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل کے رجسٹریشن کارڈ کا بروقت اطلاق نہ ہونا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے نرسز پریشان رہتے اور پاکستان کی نرسز کو ہمیشہ پاکستان نرسنگ کونسل سے رجسٹریشن کارڈ نہ ملنے کی شکایت رہتی تھی۔
اس شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر پاکستان نرسنگ کونسل نے پاکستان میڈیکل کمیشن کا دورہ کیا، کیوں کہ پاکستان میڈیکل کمیشن اوسطاً 4 دن کے اندر رجسٹریشن کارڈ مہیا کرتا ہے، ایسی ہی پالیسی پاکستان نرسنگ کونسل میں بھی لانے کا صدر پاکستان نرسنگ کونسل ارادہ رکھتی ہیں، دورے میں ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے ان کا استقبال کیا اور رجسٹریشن کارڈ کے شعبے کے ٹیکنیکل اسٹاف سے اُن کی ملاقات کروائی اور پورے پروسیس کی بریفنگ دلوائی، جس پر پاکستان بھر کے نرسز پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر اور اُن کے اسٹاف کے شکر گزار ہیں۔
ان شاء اللہ بہت جلد نرسز کے رجسٹریشن کارڈ بھی 4 دن کے اندر بنا کرینگے، پاکستان بھر کے نرسز صدر پاکستان نرسنگ کونسل کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نرسز کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کی جانب سنجیدگی سے پیش قدمی کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔