شارک سے اپنی بیوی کو بچانے والے بہادر شوہر کے چرچے!

پرتھ: شارک کے منہ سے اپنی بیوی کو بچانے والے بہادر شوہر کی پوری دنیا میں چرچے ہورہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں پورٹ میکوائر کے شیلے بیچ پر میاں بیوی تفریح کررہے تھے کہ اچانک شارک نے 35 سالہ خاتون کانٹیلی ٹوئل کی ٹانگ پکڑ لی اور کھینچ کر لے جانے لگی، اس دوران شوہر نے غیر معمولی بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرف بوٹ سے شارک کے اوپر چھلانگ لگادی۔


شوہر مارک ریپلے 3 میٹر لمبی گریٹ وائٹ شارک پر لیٹ گئے اور اس کے چہرے اور آنکھوں پر بار بار زوردار گھونسے اُس وقت تک رسید کرتے رہے جب تک شارک نے ان کی اہلیہ کو چھوڑ نہ دیا۔ شارک سے آزاد کرانے کے بعد وہ اپنی بیوی کو ساحل تک لائے۔
کانٹیلی ڈوئل کو اسپتال لے جایا گیا جہاں خاتون کے پیر کی سرجری کی جائے گی، خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔