شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بلاول کا خیرمقدم بھارتی ہم منصب نے کیا
گوا: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت کے شہر گوا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے، جہاں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے پاکستانی ہم منصب کا خیرمقدم کیا۔
اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھارتی ہم منصب جے شنکر کے مصافحہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو سے مصافحہ معمول کا رسمی عمل تھا۔
نجی ٹی وی سے گوا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک میزبان نے ایک مہمان کا خیرمقدم کیا، جیسے باقی وزرائے خارجہ کا کیا گیا۔