شمعون اور جویریہ عباسی کی بیٹی انزیلہ کی شادی تقریبات کا آغاز

کراچی: سینئر اداکاروں شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی صاحبزادی انزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ اداکارہ و گلوکارہ انزیلہ جلد پیا دیس سدھار جائیں گی۔
انزیلہ نے انسٹاگرام پر اپنی رسمِ مایوں کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
انزیلہ نے اپنی مایوں کے لیے سفید رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا ہے، جس پر سورج مکھی کے پیلے پھول بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کے ہونے والے شوہر نے بھی ایسا ہی کُرتا پہن رکھا ہے۔
انزیلہ عباسی کی مایوں میں حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ اشنا شاہ سمیت کئی شوبز ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔
انزیلہ عباسی کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہورہی ہے، کچھ ماہ قبل اس جوڑی کی ڈھولکی امریکا میں منعقد کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جب کہ جویریہ عباسی اور شمعون کی طلاق کو عرصہ دراز بیت چکا ہے۔ شمعون نے اس کے بعد پہلے حمائمہ ملک سے دوسری شادی کی تھی۔ کچھ سال ان کے درمیان بھی علیحدگی ہوگئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔