شامی کی متنازع ٹوئٹ، شاہد آفریدی کا کرارا جواب

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر انہیں کرارا جواب دیا ہے۔
گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوٹے دل کا ایموجی بناکر ٹیم کی ہار پر دکھ کا اظہار کیا۔
بھارتی کرکٹر محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کے جواب میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے ایک متنازع ٹوئٹ کی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔
محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوری برادر اسے کرما کہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے ٹی وی شو میں شامی کی متنازع ٹوئٹ پر بات کرتے ہوئے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹرز ہیں، ہم سفیر اور رول ماڈلز ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ہیں، ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں جس سے لوگوں کے درمیان نفرت پھیلے، اگر ہم ایسا ہی کریں گے تو عام آدمی سے ہم کیا امید رکھیں گے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر آپ ریٹائرڈ بھی ہیں تو بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر آپ تو موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں، اس لیے آپ کو ایسی چیزیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔