شیخ رشید نے حریم شاہ کو جھاڑ کیوں پلائی؟

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوچکی ہے۔
گزشتہ روز ایک آن لائن شو’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ کی آنے والی قسط کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔ شو کی اگلی قسط میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اس شو کی مہمان ہیں۔
حریم شاہ کے ساتھ دلچسپ گفتگو کا ایک مختصر حصہ ٹیزر میں دکھایا گیا جہاں حریم شاہ دوران شو وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے میزبان تابش ہاشمی کے کہنے پر شیخ رشید کو فون کیا تھا۔
تابش ہاشمی ویڈیو میں حریم شاہ سے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ابھی شیخ رشید کو فون کریں تو وہ اٹھالیں گے؟ اس بات پر حریم شاہ نے کہا کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں۔

اس کے بعد حریم شاہ شیخ رشید کو اپنے موبائل سے فون کرتی ہیں اور اپنا فون میزبان کو دکھاتی ہیں جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ’’شیخو‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔
شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا۔ مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کہتے ہیں ’’بکواس بند کریں‘‘۔
اُن کی جانب سے جھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں۔ شو میں حریم شاہ مزید کہتی ہیں کہ مجھے بہت ساری ایسی چیزیں معلوم ہیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔