ملتان سلطان کے شاہ نواز ڈاہانی اور کراچی کنگز کے میر حمزہ انجرڈ

کراچی: پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز کے شاہ نواز ڈاہانی انجرڈ ہوگئے جب کہ کراچی کنگز کے اہم بولر میر حمزہ کے بھی انجری سے دوچار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
شاہ نواز ڈاہانی انجری کے باعث پی ایس ایل ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اُن کی انجری کو ملتان سلطان کے لیے بڑا نقصان کہا جارہا ہے۔
فاسٹ بولر میر حمزہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے گزشتہ روز میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے انجرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے اوور کا کوٹہ بھی مکمل نہیں کیا۔
میر حمزہ کو میچ کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے مزید اسکین ہوئے۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ میر حمزہ کی رپورٹس کی منتظر ہے جس کے بعد مزید کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ میر حمزہ کو انگلی میں فریکچر ہے، اس کی نوعیت اور ٹورنامنٹ میں میر حمزہ کی مزید دستیابی کا فیصلہ رپورٹس کے بعد ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔